26 نومبر دھرنا کیس،علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر دھرنا کیس،علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران عمل میں آئی۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ کے مطابق)مقدمے کی سماعت کے دوران علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کو عدالت میں پیش ہونا تھا، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جبکہ باقی تمام ملزمان نے حاضری یقینی بنائی۔

علیمہ خان کی طرف سے وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل نے ان کی غیر حاضری پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں وکلاء کا کیس میں وکالت نامہ جمع نہیں، لہٰذا وہ یہ درخواست دینے کے مجاز نہیں۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ جب تک وکالت نامہ جمع نہیں ہوتا، علیمہ خان کی طرف سے دی جانے والی کوئی بھی قانونی درخواست قابلِ قبول نہیں۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں متعدد پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں علیمہ خان بھی شامل ہیں۔

Scroll to Top