اورکزئی میں آپریشن، 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، پاک فوج کے 11 جوان شہید

پاک فوج نے قبائلی ضلع اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 19 بھارتی سرپرست خوارج کو ہلاک کر دیا، جب کہ 11 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 11 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سیکنڈ ان کمانڈ میجر بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، جبکہ علاقے میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ قوم ان عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔

Scroll to Top