اسرائیل کو امن معاہدے کی مکمل پاسداری پر مجبور کیا جائے: حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو غزہ امن معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کا پابند بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسرائیل اور حماس نے امریکہ کے مجوزہ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے تھے، جس میں یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی فوج کا انخلا، امداد کی فراہمی اور قیدیوں کے تبادلے کی شقیں شامل ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں امریکی صدر عرب ثالثوں اور بین الاقوامی فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی مکمل شرائط پر عمل درآمد کے لیے پابند کریں اور کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی سے روکیں۔

تنظیم نے اپنے عہد پر قائم رہنے اور اپنے عوام کے آزادی، خودمختاری اور حق خودارادیت کے اصولوں سے دستبردار نہ ہونے کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا، اسرائیل ، حماس نے دستخط کردیئے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کو امن کے طویل المدتی اور پائیدار سفر کی پہلی بڑی پیش رفت قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی اور اسرائیل کا متفقہ لائن پر فوج کا انخلا عمل میں آئے گا۔

Scroll to Top