علی امین میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے،گورنر خیبرپختونخوا کا الزام

علی امین میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے،گورنر خیبرپختونخوا کا الزام

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کبھی ریاست تو کبھی دہشت گردوں کے ساتھ گورنر کا سخت ردعمل، گنڈاپور کو میر جعفر اور میر صادق سے تشبیہ دی گئی

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اسے نالائق اور کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی امین کبھی ریاست کے ساتھ ہوتے اور کبھی دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے نظر آتے تھے، جس سے صوبے کی سیاسی صورتحال خراب ہوئی

نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز)کے مطابق یہ بات انہوں نے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عباد اللہ سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

گورنر نے نئے نامزد وزیراعلیٰ پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے قابل نہیں کہ اس مشکل وقت میں صوبے کو سنبھال سکیں، اور صوبہ ان کی قیادت برداشت نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا کی سیاست میں جاری ہلچل کے پیش نظر اپوزیشن نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

Scroll to Top