گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔
قومی اخبار (روزنامہ پاکستان ویب سائٹ)کے مطابق گورنر نے تاحال علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر دستخط نہیں کیے، اور انہوں نے استعفے کے معاملے پر مزید مشاورت کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں، اور وزیر اعلیٰ کے استعفے سے متعلق حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے چند روز قبل استعفیٰ پیش کیا تھا، جو اب گورنر کی منظوری کا منتظر ہے۔





