خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کیے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
صورتحال کے پیشِ نظر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے تمام ارکانِ اسمبلی کو ملک میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
جنید اکبر نے کہا ہے کہ تمام ایم پی ایز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ملک میں موجود رہیں۔ اگر کسی ادارے یا سیاسی جماعت کی جانب سے ان سے رابطہ کیا جائے تو فوری طور پر پارٹی قیادت کو آگاہ کریں بصورت دیگرپارٹی ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی طلبا کےلیے امریکہ میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع
اس وقت خیبر پختونخوا اسمبلی کے پانچ ارکان بیرون ملک سفر پر ہیں جن میں دو کا تعلق اپوزیشن جبکہ تین کا تعلق حکومتی بینچز سے ہے۔





