افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاکستان نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا

پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے پانچ سے چھ مختلف مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

سیکیورٹی رائع کے مطابق افغان طالبان نے جب پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کردیا۔

پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں طالبان کی دو چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ سات طالبان ہلاک ہوئے۔ افغان حملہ آور اپنی لاشیں چھوڑ کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

ادھر افغان دہشت گردوں نے ضلع کرم کے علاقے تیری گاؤں میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور ایک بچہ زخمی ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا۔

پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد چوکیوں کی جانب سے فوری، بھرپور اور شدید ردعمل دیا گیا جو اب بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغانستان کی کئی بارڈر پوسٹیں تباہ ہو گئیں، جب کہ درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوئے۔ طالبان اپنی کئی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے اور لاشیں مختلف مقامات پر بکھری پڑی ہیں۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اس وقت افغانستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب، موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ہائیڈ اوٹس کو بھی انتہائی مہارت سے نشانہ بنا رہا ہے، افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔

افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیرِ خارجہ ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

Scroll to Top