قبائلی عوام کا دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان

‏قبائلی عوام نے افغان سرحدی دراندازی کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا۔

قبائلی علاقوں کی ایک جماعت نے مبینہ طور پر افغانستان سے خیبرپختونخواٰ میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان پشتو میں جاری کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ قبائلی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے اور وطن کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاکستان نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا

آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم افغان دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور ہم اب بھی آپ کو سبق سکھائیں گے۔

Scroll to Top