اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، مختلف مقامات پر ژالہ باری سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہےجو آئندہ 24 گھنٹے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا شدید کم دبا وؑ جنوب مشرقی اڑیسہ(انڈیا) کے قریب موجود ہے اور اس کے شمال شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اوربا لا ئی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں /آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے ۔
ملک کے بیشتر علاقوں میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، اسلام آباد ، با لا ئی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ اور بٹگرام میں طوفانی بارش، سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ ، 15 مکانات تباہ
دوسری جانب صوابی شہر اور گردو نواح میں بھی بارش ہوئی، ہری پور سمیت تحصیل خانپور اور تحصیل غازی میں بارش ہوئی، متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔





