ٹرمپ کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ سے خطاب کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج شور شرابہ ہوا، نعرے بازی بھی کی گئی۔

اسرائیلی اراکین پارلیمنٹ ایمن عودہ اور عوفر کاسف نے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور کھڑے ہو کر احتجاج کیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں اراکین کو ایوان سے باہر نکال دیا۔

صدر ٹرمپ نے احتجاج کے دوران مداخلت کرنے والے اراکین کو ہال سے باہر نکالے جانے پر مسرت کا اظہار کیا، اس موقع پر ایوان میں کشیدگی دیکھی گئی تاہم خطاب بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: امن کی کوششوں میں صدر ٹرمپ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، وزیراعظم شہباز شریف

احتجاج سے قبل ایمن عودہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان میں موجود منافقت ناقابل برداشت ہے، نیتن یاہو اور ان کی حکومت غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کی ذمہ دار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صرف اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے ہی انصاف، امن اور سلامتی ممکن ہے۔

Scroll to Top