غزہ جنگ کا اختتام، قیدیوں کی رہائی ، فلسطین بھر میں جشن

دو سالہ تباہ کن غزہ جنگ کے بعد بالآخر امن کی کرن نظر آ گئی، غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

جنگ بندی کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا، بدلے اسرائیل نے 1,966 فلسطینی قیدیوں کو رہائی دی۔

قیدیوں کی رہائی کی خبر سنتے ہی اسرائیل، غزہ اور مغربی کنارے میں عوام خوشی سے جھوم اٹھے، فلسطینی علاقوں میں جشن کا سماں دیکھنے کو ملا۔

رہا ہونے والے قیدیوں کے غزہ اور مغربی کنارے پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، ہر طرف خوشیوں اور جذبات کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

اس موقع پر کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے،۔ ایک فلسطینی ماں جسے خدشہ تھا کہ اس کے دونوں بیٹے جنگ کے دوران شہید ہو چکے ہیں اپنے بیٹوں کو زندہ سلامت دیکھ کر خوشی کے آنسوؤں میں بے اختیار روپڑی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ، ترکیہ، مصر اور قطر کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیئے

واضح رہے ان دو سالہ جنگ کے دوران فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں میں 60 ہزار سے زائد معصوم فلسطینی شہید اور دیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہوئے۔

Scroll to Top