صوابی: ضلعی انتظامیہ کا ایکشن، سرکاری اراضی پر قائم دکانیں گرا دی گئیں

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تجاوزات اور سرکاری زمین پر ناجائز تعمیرات کیخلاف کارروائی کی گئی، جس میں قائم غیر قانونی دکانیں گرا کر زمین واگزار کرا لی گئی۔
واقعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے، ضلعی انتظامیہ نے صوابی کے علاقے جگناتھ (جلسئی میرہ) میں غیر قانونی تجاوزات اور سرکاری زمین پر ناجائز تعمیرات کیخلاف مؤثر اور بھرپور کارروائی کی۔

اس کارروائی کے دوران انتظامیہ نے متعدد غیرقانونی کمرشل تعمیرات (دکانیں وغیرہ) کو مسمار کرتے ہوئے سرکاری زمین واگزار کرا لی،

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی

ان کا کہنا تھاکہ تجاوزات کے خلاف ایسی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، اور کسی کو بھی سرکاری زمین پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Scroll to Top