پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت پرجوابی کارروائی، اہم عسکری ٹھکانے تباہ

پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت پرجوابی کارروائی، اہم عسکری ٹھکانے تباہ

پاک فوج نے افغان طالبان کی جانب سے جاری اشتعال انگیزی اور سرحدی خلاف ورزیوں پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کے اہم عسکری ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ پریسیژن اسٹرائیکس افغانستان کے صوبہ قندھار میں کی گئیں، جن کا ہدف افغان طالبان کے منظم عسکری یونٹس تھے۔ کارروائی کے نتیجے میں طالبان کی بٹالین نمبر 4 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 6 مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں درجنوں افغان و غیر ملکی عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ تباہ شدہ ٹھکانوں میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی، تربیت اور نفری کی نقل و حرکت کے مراکز شامل تھے۔

سکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا سخت، فوری اور مکمل جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، اور ملکی خودمختاری کے دفاع میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کی اس کامیاب کارروائی کو ملک کی سرحدی سلامتی اور امن و امان کے تحفظ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top