استخاراحمد یوسفزئی
ضلع صوابی کے علاقے کلابٹ میں واقع پولیس چوکی پر دو موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے۔
ملزن واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں : ملک ریاض اور علی ریاض منی لانڈرنگ کیسزمیں اشتہاری قرار
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک مبینہ منی لانڈرنگ کیسز میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نےبحریہ ٹاؤن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کے دومقدمات میں ملک ریاض اوران کے بیٹے علی ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے نہ صرف ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو اشتہاری قرار دیا بلکہ ان سمیت دیگر مفرور ملزمان کے قومی شناختی کارڈز اور موبائل سمز بھی بلاک کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ پچھلی سماعت پر عدالت نےتنبیہ کی تھی کہ اگر ملک ریاض اور علی ریاض عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔





