حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے  ریڈ کراس سے یرغمالیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تصدیق کردی۔

دونوں لاشوں کو فرانزک میڈیسن کے نیشنل انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا  جہاں شناخت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اب تک ہلاک 28 مغویوں میں سے 13 کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہے۔

تاہم حماس نے آج مزید 2 لاشیں اسرائیل کے سپرد کیں جس کے بعد اسرائیل کو موصول ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کی قید میں اب بھی 13 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت روسی تیل سے پیچھے ہٹنے لگا، ٹرمپ کا بیان سامنے آ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں اس سلسلے کو مزید محدود کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری میں بتدریج کمی کی ہے اور آئندہ اس میں مزید کمی کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ دنیا میں امن اور معاشی استحکام بحال ہو سکے۔

یاد رہے کہ 2022 میں روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بھارت نے مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود روس سے سستے داموں تیل خریدنا شروع کیا تھا۔

تاہم حالیہ مہینوں میں امریکا کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد نئی دہلی نے ان درآمدات میں بتدریج کمی کی ہے۔

Scroll to Top