پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنی سیاسی پسپائی کو چھپانے کے لیے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر من گھڑت پیغامات پھیلا دیئے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل پیغامات میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف نے پہلے عمران خان سے راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پیغامات میں یہ من گھڑت دعویٰ بھی شامل کیا گیا کہ بدلے میں حکومت نے عمران خان کی تینوں بہنوں، تمام خواتین کارکنوں کی رہائی، بشریٰ بی بی کی اسپتال منتقلی اور دونوں کے تمام کیسز ختم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
پیغامات میں مزید جھوٹ بولا گیا کہ حکومت نے ملاقات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور مذاکرات کی ڈرافٹنگ جاری ہے جس کے بدلے لانگ مارچ موخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع نے تحریروں میں لکھے گئے ہر ایک دعوے کو مکمل طور پر لغو اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے ملاقات کے لیے حکومت کی آمادگی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار
ذرائع کے مطابق نہ تو ایسی کوئی ملاقات یا مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی حکومت نے کوئی شرط تسلیم کی ہےبلکہ تحریک انصاف اپنے کارکنوں کو مطمئن کرنے اور اپنی سیاسی پسپائی کو چھپانے کے لیے اس قسم کے جھوٹے پیغامات پھیلا کر گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔





