سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

شہزاد نوید

سوات:سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے چند جھٹکے محسوس کیے گئے،لوگ خوف و ہراس میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل گئے۔

مقامی ادارے اور متعلقہ حکام الرٹ ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

فی الوقت کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔

Scroll to Top