شبقدر: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق، دو افراد زخمی

الف خان 

چارسدہ :تھانہ بٹگرام کی حدود حرکئی کورونہ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

شادی کی تقریب میں دونوں فریقین جن کے درمیان پرانے قتل مقاتلے کا تنازعہ چل رہا تھا آمنے سامنے آگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر 14 سالہ حسن اللہ ولد حسین اللہ سکنہ اشارہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا چچازاد بھائی حبیب اللہ سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزم حماد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تھانہ بٹگرام پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ میں کم عمر لڑکے کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ

چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود میں واقع تالاشا شیرپاؤ میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 سالہ نوجوان حماد جاں بحق ہوگیا۔

ملزم حسنین نے فائرنگ کرکے حماد کو موقع پر قتل کر دیا، پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقتول کے قتل کے الزام میں ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

مقامی لوگوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Scroll to Top