گورنر ہاؤس پشاور میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار

Pakistan SCO Summit 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں خواتین کے لیے چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر مقداد علی خان سمیت دیگر ماہرین طب نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص کے ذریعے علاج معالجہ کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا کامیاب علاج ممکن ہے اور مؤثر آگاہی مہم کے ذریعے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ماہرین طب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہمات میں حصہ لینا قابل تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کی آگاہی مہم میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سرفہرست ہیں اور ان کی اس جدوجہد سے خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

گورنر نے پاکستان میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے تشویشناک اعداد و شمار کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہر سال تقریباً 40 ہزار خواتین اس مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈے کھانے کا سب سے صحت مند اور وزن کم کرنے والا طریقہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تعلیم یافتہ خواتین پر زور دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں غیر تعلیم یافتہ خواتین کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے شعور فراہم کریں تاکہ ایک صحتمند معاشرے کی تکمیل ممکن ہو۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top