خیبرپختونخوا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے جن میں ایک شخص قتل اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ تاتارا کی حدود میں واقع اتوار بازار میں دو فریقین کے مابین جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔
واقعے میں احتشام نامی شخص جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی ہدایت زخمی ہوا، موقع پر پولیس موجود تھی زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔
پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے اور جائے وقوعہ سے دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، متاثرہ خاندان اور زخمی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسرے واقعے میں رستم کے علاقے قادرنگر کمرگئی میں ایک باپ نے اپنے بیٹے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شبقدر: شادی کی تقریب میں فائرنگ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق، دو افراد زخمی
پولیس کے مطابق ملزم سبزعلی نے اپنے بیٹے مقصود کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی والدہ نے بتایا کہ مقصود منشیات کا عادی تھا اور گھر میں اکثر جھگڑا و فساد کرتا تھا۔
پولیس تھانہ رستم نے رپورٹ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





