ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 975 ڈالر ہو گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مقامی سطح پر روپے کی گراوٹ نے بھی قیمتوں کو مزید اوپر دھکیل دیا ہے۔





