ٹانک کے علاقے لالی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اہم افغان خوارجی ابو دجانہ ہلاک ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا افغان خوارجی ابو دجانہ آئی ای ڈیز تیار کرنے والا اہم عنصر تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید دو سے تین خوارجی زخمی ہو کر نالے کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے سے 30 کلوگرام وزنی آئی ای ڈی برآمد کی گئی جسے بروقت ناکارہ بنا دیا گیا۔
ہلاک خوارجی کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، خودکش جیکٹ، گرینیڈ، جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک،کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔





