باجوڑ میں 30 سال پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی

باجوڑ میں 30 سال سے نسل در نسل چلتی آرہی دشمنی جرگے کی کاوشوں سے آج دوستی میں بدل گئی۔

دونوں فریق ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو کر پرانے غصے کو بھول گئے اور باہمی محبت و اخوت کے جذبات نے ہر دل کو گرم کر دیا۔

ضلع باجوڑ کے علاقے سالارزئی کے معروف خاندان متہ شاہ ملکان کے درمیان تین دہائیوں سے جاری تنازع جرگہ ممبران کی کوششوں سے صلح میں تبدیل ہوگیا۔

دونوں فریقین کے درمیان صلح کی تقریب باجور کے سیول کالونی خار میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یہ دشمنی گزشتہ سالوں میں انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی تھی جس کے دوران ملک عبدالغنی، ملک شاہ خالد، ملک سمیع اللہ اور ملک ریحان قتل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا لالی خیل میں کامیاب آپریشن، اہم افغان خوارجی ہلاک

جرگہ ممبران لقمان سلارزئی، ملک زادہ اور دیگر کی کوششوں سے فریقین ملک امان اللہ خان و ان کے خاندان اور ملک جاوید اقبال و ان کے خاندان ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور اللہ کے رضا کے لیے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔

دونوں فریقین نے جرگہ ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا، جرگے میں موجود شرکا نے جرگہ ممبران کی امن کی کوششوں کو سراہا۔

Scroll to Top