ایران اور لبنان پروازوں کی بحالی کیلئے رضامند

ایران اور لبنان پروازوں کی بحالی کیلئے رضامند

ایران نے کہا ہے کہ پروازوں کی معطلی کے سلسلے میں لبنان سے بامعنی گفتگو کیلئے تیار ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اور لبنان میں ان کے ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے تعمیری بات چیت کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ اور تعمیرات نے تصدیق کی ہے کہ لبنانی حکام ایران میں موجود لبنانی شہریوں کی واپسی کی کوششیں کررہے ہیں ۔ مشرق وسطیٰ کی ایک ائیر لائن نے اس حوالے سے اپنے تین طیارے فراہم کرنے کیلئے تیاری کی تھی لیکن ایران کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی ۔

Scroll to Top