پاکستان میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4,007 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نظر آئے۔
جمعہ کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کی سطح پر برقرار رہی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے پر مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین علمائے کونسل مولانا طاہر اشرفی کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر شدید ردعمل
چاندی کی قیمت میں بھی استحکام رہا، فی تولہ چاندی 5 ہزار 112 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 382 روپے کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے رہی۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی، محسن نقوی آج دبئی روانہ ہوں گے
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4,23,062 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,122 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 10 گرام سونا 3,62,707 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : فوج کے عزائم پر سوال اٹھانا حوصلے اور عوامی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے، گورنر کا وزیراعلیٰ کے بیان پر ردعمل
اس سے قبل منگل اور بدھ کو دو روز میں سونے کی قیمت میں تقریباً 4,500 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی تاہم جمعرات کے روز کے اضافے کے بعد قیمتیں دوبارہ بلند سطح پر پہنچ گئیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی تلاش میں سونے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔
سونا ہمیشہ سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہےاور عموماً اس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
صدیوں سے سونا کرنسی اور دولت کی علامت رہا ہےاور جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں سے متعلق غیر یقینی کا شکار ہوتے ہیں تو وہ عموماً سونا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔





