27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ورکنگ ڈرافٹ پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور اتحادیوں کی تجاویز کو حتمی مسودے میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ تمام اتحادیوں کے اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے وضاحت کی کہ فی الوقت پیپلز پارٹی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے، اس لیے سب سے پہلے اس کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔

ان کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے تاکہ آئینی ترمیم کو اتفاقِ رائے سے پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق اتحادی جماعتوں کی تجاویز وصول ہو رہی ہیں، اور ان کی بنیاد پر مزید ترامیم پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ مملکت نے تحریک انصاف کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی نے پہلے تعاون کا عندیہ دیا، لیکن بعد میں پارلیمنٹ میں آ کر مخالفت کی اور سیاسی بیان بازی شروع کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ہمیشہ سے ہر عمل میں رخنہ ڈالنے والا رہا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی اصلاحات کے عمل کو مشاورت اور اتفاقِ رائے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتی ہے تاکہ پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی 27ویں آئینی ترمیم پر مک مکا کے موڈ میں ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مک مکا کی سیاست کے موڈ میں دکھائی دیتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی واقعی اپنی عوامی سیاست کو زندہ رکھنا چاہتی ہے تو اُسے اس ترمیمی پیکج کو بلا استثنا مکمل طور پر مسترد کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں جبکہ 1973ء کے آئین کی تشکیل میں بھی پیپلز پارٹی کا کردار کلیدی رہا ہے۔

اس کے باوجود ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پارٹی اس وقت کچھ ترامیم کو تسلیم کر کے اور کچھ کو مسترد کر کے مصالحتی سیاست کی راہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے 27ویں ترم

Scroll to Top