اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا رہی ہیں اور پاک فوج نے دہشتگردوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا بھر میں جانی جاتی ہے بلکہ دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ دہشتگردوں کا صفایا کر کے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاک فوج نے 500 سے زائد طلبہ کی جانیں بچائیں اور بھارت و افغانستان کی سازشوں کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ملک بھر میں جاری کوششیں کامیابی سے جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وانا کیڈٹ کالج آپریشن کامیابی سے مکمل، تین دہشت گرد جہنم واصل
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق کالج پر حملہ کرنے والے تمام خوارج جہنم واصل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک خودکش بمبار سمیت چار دیگر دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک کیے گئے۔
اس کامیاب کارروائی کے دوران کالج کے کسی بھی طالبعلم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ کالج کی عمارت کو بارودی سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر کلیئر کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔
یہ آپریشن پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، جس نے دہشت گردوں کو ناکام بنا کر نہ صرف کیڈٹ کالج بلکہ ملک کے امن کو بھی محفوظ بنایا۔
آخر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے گئے





