اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسلام آباد خودکش حملے کی مذمت، متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں منگل کے روز ہونے والے مہلک خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیکرٹری جنرل اس واقعے پر بہت غمزدہ ہیں اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ دہشت گردی کے تمام مرتکب افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اسلام آباد کے علاقے G-11 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی عمارت کے باہر پیش آیا، جس میں 12 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے۔

سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ

مودی دہلی میں فالس فلیگ کروا کر رو رہا ہے اور ادھر اپنی پراکسیز افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے زریعے پہلے وانا کیڈٹ کالج اور آج اسلام آباد پر دہشت گردانہ حملہ کروایا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے حساس علاقے جی الیون میں واقع ضلع کچہری کے باہر منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی برآمد ہوا، جس سے یہ ممکنہ طور پر خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی یا خودکش بم سے ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور پارکنگ ایریا میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور قریبی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔

زخمیوں میں وکلاء اور سائلین شامل ہیں اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا اور مزید حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Scroll to Top