خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج اسمبلی ہال میں ہوگا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آج خیبرپختونخوا اسمبلی ہال میں امن جرگہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس اہم اجلاس کی میزبانی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

وفد میں اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، اسد قیصر، محبوب شاہ، صبغت اللہ، عاطف خان، ڈاکٹر امجد، سلیم ارحمان سمیت دیگر شامل تھے۔

پی ٹی آئی وفد نے گورنر کو باضابطہ طور پر امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ کے طور پر آپ کی موجودگی اور رہنمائی ہمارے لیے باعث فخر ہوگی۔

وفد نے مزید کہا کہ صوبے کے امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے تمام سیاسی قوتیں متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ امن جرگے میں شرکت کریں گے اور صوبائی حکومت و تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر صوبے کے امن و ترقی کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مثبت اقدام صوبے کے قیام امن کے لیے قابل تعریف ہے اور تمام جماعتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

گورنر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام سیاسی اور سماجی رہنما اختلافات بالائے طاق رکھ کر ایک ساتھ آ کر صوبے کی ترقی اور خوش حالی کے لیے پرعزم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی وفد کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےپارلیمانی وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ، صبغت اللہ، عاطف خان، ڈاکٹر امجد، سلیم الرحمٰن اور دیگر رہنما شامل تھے۔

پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں منعقد ہونے والے امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

وفد کا کہنا تھا کہ صوبے کے آئینی سربراہ کے طور پر گورنر کی شرکت اور رہنمائی امن جرگے کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔ وفد نے کہا کہ صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کو امن جرگے میں شرکت کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

Scroll to Top