27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ ترمیم آئینِ پاکستان کا باضابطہ حصہ بن گئی ہے۔
ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد ایوانِ صدر بھجوایا گیا تھا۔ صدارتی دستخط کے ساتھ ہی یہ ترمیم مؤثر ہو گئی۔
آئینی ترمیم کے تحت پاکستان میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ قائم کر دیا گیا ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمانی نظام کو مزید مؤثر بنانا، اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس بلا لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ قانون و انصاف نے ترمیم کے نفاذ کے لیے نوٹیفکیشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔





