دبئی: دبئی میں آج سے عالمی ایوی ایشن کا اہم ترین ایونٹ دبئی ائیر شو کا آغاز ہو رہا ہے، جہاں دنیا بھر کے جدید ترین جنگی اور کمرشل طیارے نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
اس سال پاکستانی پائلٹس کی شاندار پرفارمنس کی توقع کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ عالمی ماہرین اور ایوی ایشن کے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
عالمی ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر فورس کے فضائی مظاہرے دبئی ائیر شو میں نئی تاریخ رقم کریں گے اور عالمی ائیر پاورز کے لیے تحقیق اور مشاہدے کا اہم مرکز بن چکے ہیں۔
عالمی ایوی ایشن ماہرین مطابق پاکستانی پائلٹس کی مہارت دنیا بھر کی ایوی ایشن انڈسٹری کو متاثر کر رہی ہے اور ماہرین ان کی کارکردگی کو قریب سے جانچنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
دبئی ائیر شو میں اس سال چین کا جدید ائیر ڈیفنس سسٹم بھی پیش کیا جائے گا، جو مغربی ممالک اور امریکہ کے لیے ایک چیلنج تصور کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (PAC) اپنی جدید ایوی ایشن ٹیکنالوجی پیش کرے گا جبکہ پاکستان ایروسپیس کونسل بھی نمائندگی کرے گی۔ روسی ائیر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی ایونٹ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی قیدی نمبر 804 نہیں ،420 ہے، احسن اقبال
فضائی ایئر شو کے دوران رنگ برنگے فضائی کرتب، جنگی اور کمرشل طیاروں کی نمائش، اور جدید ٹیکنالوجی کے مظاہرے دیکھنے کو ملیں گے۔
اس دوران تقریباً 300 نئے کمرشل طیاروں کے آرڈرز کی توقع ہے، جس سے عالمی ایوی ایشن مارکیٹ میں ہلچل مچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی پائلٹس کی مہارت اور جدید طیاروں کی نمائش دبئی ائیر شو کو اس سال نہ صرف شائقین بلکہ عالمی ماہرین کے لیے بھی خاص اہمیت دے رہی ہے۔





