خلائی کانفرنس میں دنیا کی نظریں پاکستان پر، اہم فیصلے سامنے آئیں گے

پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس 18 نومبر سے تین روزہ سیشنز کے ساتھ شروع ہو رہی ہے۔

سپارکو کے مطابق کانفرنس میں دنیا کے 25 ممالک کے ماہرین اور نمائندے شرکت کریں گے، اور اہم خلائی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

کانفرنس کا موضوع ہے پائیدار ترقی میں خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار۔ اس دوران موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر کے حوالے سے خصوصی سیشنز منعقد ہوں گے۔

یہ تین روزہ ایونٹ سپارکو اور انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مشترکہ اہتمام سے ہو رہا ہے، جس میں 2 ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔

پروگرام میں پانچ پلینری سیشنز، تئیس تکنیکی سیشنز اور بارہ ماسٹر کلاسز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ماسکو نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے پیشکش کر دی

کانفرنس میں ترکی، منگولیا اور امریکہ کے خلاباز بھی حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ رویتِ ہلال کے سائنسی، مذہبی اور تکنیکی پہلوؤں پر بھی خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے شرکاء کو خلا اور مذہبی علوم کے امتزاج پر معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Scroll to Top