زلمی خلیلداد کی ٹویٹ بے بنیاد، اوکاڑا، اختر اباد میں قتل کا کوئی واقعہ پیش نہیں ایا - بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

زلمے خلیل زاد کی ٹویٹ بے بنیاد، اوکاڑا، اختر آباد میں قتل کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

اوکاڑہ میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں، زلمے خلیل زاد کے دعوے کوڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اوکاڑہ نے بھارتی پروپیگنڈا قرار دیدیا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اوکاڑہ نے واضح کیا ہے کہ اختر آباد تھانے کے علاقے میں کسی بھی طرح کا قتل یا دہشت گردی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے سابق امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کی ٹویٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی ایس خراسان گروپ کے کمانڈر ’’برہان‘‘کو اس علاقے میں کسی بھی کارروائی میں ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں آئی ایس آئی ایس خراسان گروپ کے اہم کمانڈر برہان کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ اس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے واضح کیا کہ اختر آباد پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا اور اس حوالے سے تمام خبریں گمراہ کن ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ یہ الزامات بھارتی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی افواہوں پر بھروسہ نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ادارے علاقے میں مکمل طور پر موجود ہیں اور امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق برقرار ہے۔

یہ اعلان بھارتی پروپیگنڈا کو بے نقاب کرتا ہے اور حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ اوکاڑہ میں دہشت گردی کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

Scroll to Top