آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی آرمی چیف دوبارہ بڑھکیں مارنے لگے

نئی دہلی:( پختون ڈیجیٹل ) بھارتی آرمی چیف دوبارہ پاکستان کے خلاف بڑھکیں ماریں، آپریشن سندور کو صرف ٹریلرقرار دے دیا۔

بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زبانی بڑھکیں ماریں اور دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور ایک مختصر ٹرائل تھا اور اصل کارروائی ابھی باقی ہے۔

چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے دوران جنرل دویدی نے کہا کہ آپریشن سندور 1.0 محض 88 گھنٹے کا ٹریلر تھا، اب فلم شروع ہوگی اور سب دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھارت پوری طرح تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو سبق سکھانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس قسم کی تقاریر محض زبانی دعوے ہیں، کیونکہ مئی میں ہونے والے فضائی اور زمینی آپریشن میں پاکستان نے بھارتی افواج کو دندان شکن جواب دیا تھا۔

پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جنگی طیاروں اور رافیل جہازوں کو ناکارہ بنایا جبکہ پاکستانی فوج نے دشمن کے ہیڈکوارٹر، چوکیوں اور توپ خانے کو تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے سعودی عرب کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس آپریشن کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے بھارت کے متعدد طیارے تباہ کیے جبکہ اپنے طیاروں کو محفوظ رکھا۔

اس دوران بھارت کی جانب سے بڑھکیں مارنے کے باوجود فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی تیاری اور فضائی حکمت عملی نے دشمن کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا۔

Scroll to Top