اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت میں آ کر 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے۔
گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں پر بے شمار جعلی کیسز درج کئے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے رولز آف لا پاکستان میں نہیں ہے لوگ زمین فروخت کرکے ملک چھوڑرہے ہیں نوجوان لاکھوں روپے دے کر بیرونی ملک جارہے ہیں پاکستان میں قوت خرید کم ہورہی ہے ۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی میں ووٹ کا سٹ کے عمل کو روکا گیا ، پاکستان میں تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئی ہیں، رمضان کے بعد ایک بھرپور مہم چلائینگے ، 26 ویں آئینی ترمیم کو جب حکومت آئے گی تو ختم کرینگے ۔