پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا اسد قیصر کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ، سابق سپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے ۔

دوران سماعت رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گذشتہ 10 سال سے ہر رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے جارہاہوں اس رمضان میں بھی عمرہ کیلئے جانے کا ارادہ ہے اس لئے تاریخ رمضان المبارک کے بعد دی جائے ۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھتے ہیں کہ رپورٹ آئی ہے کہ نہیں جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں ٹائم دیاجائے رپورٹ جمع کرائیں گے ۔بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کو 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top