سہیل آفریدی کی عوامی خدمت! خصوصی افراد اور بیمار شہریوں کے مسائل کا فوری حل، احکامات جاری

سہیل آفریدی کی عوامی خدمت! خصوصی افراد اور بیمار شہریوں کے مسائل کا فوری حل، احکامات جاری

سہیل آفریدی کی عوامی خدمت کی مثال، خصوصی افراد، بیمار شہری اور پناہ گاہ کے رہائشیوں کے مسائل کا فوری حل، تعلیمی و طبی امداد کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سہیل آفریدی نے عوامی خدمت کا ایک اور روشن باب رقم کرتے ہوئے خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ کے رہائشیوں کو دفتر مدعو کیا اور ان کے مسائل سن کر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ نے عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے علاج کے منتظر مریضوں، دل کے مریضوں اور دیگر بیمار شہریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں اور یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی جبکہ پناہ گاہ سے آئے شہری کے مسئلے کا فوری نوٹس لے کر حل کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر ایم ڈی کیٹ کے ٹاپر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ نے طالب علم کی شاباش دی اور اس کے تعلیمی اخراجات کی مکمل سرکاری کفالت کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کا دفتر آج عوام کے لیے ایک مرکزِ سماعت بن گیا، جہاں شہریوں نے براہِ راست کھلی کچہری طرز کی گفتگو میں اپنی مشکلات بیان کیں۔

سہیل آفریدی نے کہا، ہمیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے اور صوبے کے لوگوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم بانی چیرمین عمران خان کے ریاستِ مدینہ کے فلاحی ماڈل کے تحت عوام کی بھلائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

عوام نے وزیراعلیٰ کے فوری ایکشن اور شفاف رویے پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہریوں کے مسائل کے حل میں مددگار ہے بلکہ عوامی خدمت کے حقیقی جذبے کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

Scroll to Top