دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کو سبکی کا سامنا، جنگی طیارہ تیجس کرتب دکھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پر اس وقت ایک اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا ہلکا جنگی طیارہ تیجس فضائی کرتب دکھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلائنگ ڈسپلے کے دوران اچانک طیارے میں خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد وہ کنٹرول کھو بیٹھا اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا, پائلٹ کے زندہ بچنے یا ہلاکت کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے بتایا ہے کہ پائلٹ کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارے کے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





