وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر عائد پابندی ختم کردی

وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں تاہم بنیادی فریم ورک برقرار رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فریم ورک شفافیت اور خودکار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی و صوبائی اسمبلی کے اہم حلقوں میں ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وزارت تجارت نے اس وقت سونے کی تجارت کو منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔

اس پابندی کا مقصد سونے کی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنا تھا، تاہم حالیہ مہینوں میں اس ضمن میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی تجارت کو منظم انداز میں فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ تجارتی عمل شفاف اور مؤثر رہے۔

Scroll to Top