آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا بڑا مرحلہ منعقد ہو رہا ہے جس میں قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ووٹنگ ہو گی۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، قومی اسمبلی کے اہم حلقوں میں مقابلے سخت متوقع ہیں۔
این اے-18 ہری پور میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز اور عمر ایوب کی اہلیہ شہرناز ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔
این اے-96 جڑانوالہ میں طلال چودھری کے بھائی بلال بدر چودھری اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما نواب شیر وسیر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
لاہور کے این اے-129 سمن آباد میں ن لیگ کے حافظ محمد نعمان اور پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی میاں اظہر کے بھانجے ارسلان احمد کے درمیان ٹکراؤ متوقع ہے۔
این اے-143 ساہیوال، این اے-185 ڈی جی خان، این اے-104 فیصل آباد میں ووٹنگ ہوگی۔
صوبائی اسمبلی کے حلقےپی پی-98، پی پی-115، پی پی-116، پی پی-73 سرگودھا، پی پی-87 میانوالی، پی پی-203 ساہیوال اور پی پی-269 مظفرگڑھ۔ ووٹنگ ہوگی۔
این اے-129 لاہور کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جبکہ دیگر حلقے پی ٹی آئی رہنماوں کو 9 مئی کے مقدمات میں سزاوں کے بعد خالی ہوئے۔
تمام حلقوں میں سکیورٹی کے لیے فوج تعینات ہے اور الیکشن کمیشن نے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات:حکومت نے امن و امان کے پیش نظر انتخابی حلقوں میں پاک فوج تعینات کر دی
پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیر سرکاری نتائج نشر کیے جائیں گے جبکہ حتمی سرکاری نتائج صرف ریٹرننگ آفیسر جاری کرے گا۔





