ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج پختون ڈیجیٹل کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
مختلف حلقوں سے آنے والے ابتدائی نتائج کے مطابق ووٹرز کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور پولنگ عمل بلا تعطل جاری رہا۔
پختون ڈیجیٹل ضابطہ اخلاق کے تحت نتائج شام 6 بجے تک شائع کرے گا اور اس سے قبل کسی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت کو ابتدائی نتائج کے حوالے سے سرکاری اعلان نہیں کیا جائے گا۔
یہ ضمنی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ہوئے جو مختلف نااہلیوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر خالی ہوئی تھیں۔
تمام حلقوں میں انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ ووٹر بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی نااہلی کے بعد ان کی اہلیہ مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز سے آمنے سامنے ہیں۔
این اے 143 ساہیوال میں چوہدری طفیل اور آزاد امیدوار ضرار اکبر مد مقابل ہیں۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں دوست محمد کھوسہ اور محمود قادر لغاری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے۔
این اے 96 جڑانوالہ میں بلال بدر اور نواب شیر کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 104 فیصل آباد میں راجا دانیال ریاض اور رانا عدنان آمنے سامنے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں بھی سات نشستوں پر مقابلہ جاری ہے۔
پی پی 98 چک جھمرہ میں ن لیگ کے آزاد علی تبسم اور آزاد امیدوار اجمل چیمہ مدمقابل ہیں۔
پی پی 115 فیصل آباد میں ن لیگ کے میاں طاہر جمیل اور آزاد امیدوار اصغر ملک میں مقابلہ ہے۔
پی پی 116 فیصل آباد میں ن لیگ کے رانا شہریار کا مقابلہ آزاد امیدوار اصغر علی قیصر سے ہے۔
پی پی 73 سرگودھا میں ن لیگ کے سلطان رانجھا اور آزاد امیدوار مہر محسن رضا آمنے سامنے ہیں، یہ نشست انصر اقبال ہرل کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔





