عمان کے مسقط میں جاری آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کی سنوکر ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
ٹیم کے کھلاڑی محمد آصف اور اسجد اقبال نے فائنل میں ہانگ کانگ چائنہ کی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس چیمپئن شپ میں 19 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں، جس میں پاکستان کی ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن محمد عمران نوشاہی نے ٹیم کی فتح پر مبارکباد دی جبکہ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے بھی اسجد اقبال اور محمد آصف کو ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ٹرائی سیریز، پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کی یہ کامیابی سنوکر کے شائقین کے لیے فخر کا لمحہ ہے اور ملک کی کھیلوں میں نمایاں مقام کی عکاسی کرتی ہے۔





