مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز چاہتی ہیں عمران خان انہیں خط لکھیں ، یہ انکی حسرت ہی رہے گی
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہوگی ، ان کی سوچ میں بہت زیادہ فرق ہے ، بانی پی ٹی آئی کے لیڈر اور مریم نواز فارم 47 کی لیڈر ہیں ۔کینسر ہسپتال کی تعمیر سے لیکر عمران خان کے پر منصوبے کی نقل مریم نواز کررہی ہیں
مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی روزانہ کی ہر تقریر میں عمران عمران کا ورد جاری ہے ، شریف خاندان حکومت لیکر بھی دکھی جبکہ عمران خان جیل کی ناحق قید میں بھی مسکرا رہے ہیں
عمران خان جیل میں ہو کر بھی آزاد اور عوام کے ہیرو ہیں جبکہ یہ لوگ حکومت میں ہو کر بھی زیرو ہیں ، عمران خان کی بجائے مریم نواز عوام پر توجہ دیں تو اچھا ہوگا۔کیونکہ عوام جو مہنگائی ، بے روزگاری اور تاریخ کے سب سے بھیانک قرض تلے دب چکے ہین مریم نواز چاہتی ہے عمران خان انہیں خط لکھیں ، یہ انکی حسرت ہی رہے گی ۔