صوبائی حکومت کی ایک اور کامیابی ،کہنیاں بلاک گھنے جنگل میں بدل رہاہے

صوبائی حکومت کی ایک اور کامیابی ،کہنیاں بلاک گھنے جنگل میں بدل رہاہے

معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصور خان نے کہنیاں پلانٹیشن کے دورہ کے موقع پر کہا ہے کہ ضلع مانسہرہ میں کہنیاں بلاک گھنے جنگل میں بدلنا صوبائی حکومت کی کوششوں کی عکاسی ہے

اس علاقے میں بلین ٹری شجرکاری مہم فیز ٹو کے تحت 2015 سے 2016 کے دوران 179 ہیکٹرز رقبے پر شجرکاری کی گئی تھی ۔

معاون خصوص برائے ، جنگلات کا کہنا تھا کہ صوبے میں جنگلات کے فروغ کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کے پی کو ایک اور کامیابی ملی ہے

جس کے تحت اگر ول تناول فارسٹ ڈویژن مانسہرہ میں کہنیاں پلانٹیشن منصوبے کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں اب کہنیاں بلاک گھنے جنگل میں بدل رہا ہے

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری شجرکاری مہم فیز ٹو کے تحت 2015سے 2016کے دورنا کہنیاں بلاک میں 179 ہیکڑ ز رقبجے پر شجرکاری کی گئی تھی

کہنیاں پلانٹیشن کی کامیابی کے پی حکومت کی جنگلات کے فروغ اور جنگلات کے پائیدار تحفظ کے عزم کی عکاسی ہے ۔

Scroll to Top