کھیل کے میدانوں میں نئی تبدیلی: گورنر نے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے موبائل ایپ جاری

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کے اتحادی ہیں اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آج صوبے کے نمایاں کھلاڑیوں اور کوچز کو ایوارڈز دیے گئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بہتر تربیت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپانسرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا، سہیل آفریدی تعاون کریں، گورنر فیصل کریم کنڈی

انہوں نے صوبے میں کھیلوں کے میدان کے قیام کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے بھی بات کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ پچھلے 11 سالوں میں کم از کم تین یا چار گراؤنڈز بننے چاہیے تھے۔

گورنر نے پنجاب میں کچھ نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد اٹھائیسویں ترمیم بھی آئے گی، تاہم سیاست اور سیاستدان ختم نہیں ہوں گے، کیونکہ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے۔

Scroll to Top