الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حالیہ ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مجموعی ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد رہا۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے 18 ہری پور میں ریکارڈ کیا گیا جہاں ووٹرز ٹرن آؤٹ 42.9 فیصد رہا۔
این اے 185 میں ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد جبکہ این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
دیگر حلقوں میں ٹرن آؤٹ یوں رہا:
این اے 143 ساہیوال: 21.43 فیصد
این اے 129 لاہور: 18.67 فیصد
این اے 104 فیصل آباد: 13.23 فیصد
یہ بھی پڑھیں : بچوں اور نوعمر افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرناک رجحان، والدین کیلئے وارننگ
صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 269 مظفرگڑھ سب سے آگے رہا جہاں ٹرن آؤٹ 50.82 فیصد ریکارڈ ہوا۔
دیگر حلقوں میں ٹرن آؤٹ کچھ یوں رہا:
پی پی 98 فیصل آباد: 36.82 فیصد
پی پی 73 سرگودھا: 34.45 فیصد
پی پی 87 میانوالی: 27 فیصد
پی پی 116 فیصل آباد: 22.94 فیصد
پی پی 203 ساہیوال: 22.4 فیصد
یہ بھی پڑھیں : پشاور سے رشکئی موٹروے بند، مسافر اور ڈرائیوروں کے لیے الرٹ جاری
رپورٹ کے مطابق کچھ حلقوں میں ٹرن آؤٹ تسلی بخش رہا جبکہ کئی علاقوں میں ووٹرز کی شرکت توقعات سے کم رہی۔





