محمد اعجاز آفریدی
پشاور: کیپٹل سٹی پولیس آفیسر نے ضلع خیبر میں تعینات ایکٹنگ ایس ڈی پی او باڑہ اور ایکٹنگ ایس ڈی پی او تیراہ سمیت4 پولیس افسران کے تبادلے کردئیے۔
اس حوالے سے سی سی پی او پشاور نے اعلامیہ جاری کردیا، جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایکٹنگ ایس ڈی پی او باڑہ ضلع خیبر محمد عابد آفریدی کو تبدیل کرکے ایکٹنگ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر باڑہ ضلع خیبر تعینات کردیاہے ۔
ایکٹنگ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ایس آئی حکمت خان کو تبدیل کرکے ایکٹنگ ایس ڈی پی او تیراہ لگایاگیاہے ، اسی طرح ایس آئی لال جان کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او تیراہ کے عہدے سے تبدیل کرکے ایکٹنگ ایس ڈی پی او لنڈی کوتل تعینات کیا گیاہے ۔
ایس آئی مظہر خان کو ایکٹنگ ایس ڈی پی او لنڈی کوتل سے تبدیل کرکے ایکٹنگ ایس ڈی پی او باڑہ تعینات کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کے تقرری و تبادلے
خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ سمیت پانچ افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ۔
تبدیل ہونے والے افسران میں 4 کا تعلق پراونشل مینجمنٹ سروس اور ایک کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس ہے ، اس سلسلے میں محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ ہاجرہ سامی کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے کئے گئے ہیں جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے پی ایم ایس آفیسر ماروی ملک شیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مانسہرہ تعینات کیا گیاہے۔
اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری انرجی اینڈ پارو ڈیپارٹمنٹ محمد شہباز خان خٹک کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کرک اور گریڈ 17 کے پی ایم ایس احمد معیظ کو ڈپٹی سیکرٹری انرجی اینڈ پاور تعینات کیا گیاہے ۔
اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 کے پی ایم ایس جمیل شاہ کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کندار تورغر کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیاہے۔





