خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیے جانے کے بعد سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں حالات مکمل طور پر پرسکون اور کنٹرول میں ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات اور زمینی صورتحال کے جائزہ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے آبائی حجرے اور اس کے قریبی علاقوں میں فی الحال کوئی غیر معمولی نقل و حرکت، سیاسی احتجاج یا عوام کا ہجوم موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے اہم فیصلوں کے بعد خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے صوبے کا انتظام گورنر کے سپرد کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت ختم ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : گورنر راج نافذ ہوتے ہی وفاق کا خیبرپختونخوا کیلئے بڑا اعلان
اس بڑے سیاسی اور انتظامی تغیر کے باوجود ضلع خیبر میں تجارتی و عوامی سرگرمیاں حسبِ معمول جاری ہیں۔ تمام اہم بازار، تجارتی مراکز اور مارکیٹیں کھلی ہیں جبکہ شاہراہوں پر آمدورفت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے رواں دواں ہے جس سے علاقے میں مکمل امن و امان کی فضا برقرار ہے۔





