ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے رائے پور میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری جڑ کر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور منفرد ریکارڈ برابر کر لیا۔

سیریز میں یہ ان کی مسلسل دوسری اور ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی 53ویں سنچری تھی جبکہ مجموعی طور پر وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 84 سنچریاں مکمل کرچکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

رائے پور میں یہ ویرات کوہلی کی پہلی ون ڈے سنچری ہے۔اس اننگز کے ساتھ کوہلی 34 مختلف گراؤنڈز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر بھی اتنے ہی مختلف وینیوز پر سنچریاں بنا چکے ہیں۔کوہلی کا نام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سرفہرست ٹرینڈز میں آگیا۔

یہ  بھی پڑھیں : ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑی نےنمبر ون پوزیشن حاصل کر لی

اس فہرست میں بھارتی کپتان روہت شرما 26 مختلف میدانوں پر ون ڈے سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز 21 وینیوز پر سنچریاں بنا چکے ہیں۔

Scroll to Top