سال 2025 کا آج آخری سپر مون، پاکستان میں کب دیکھا جائے گا؟ جانئے

سال 2025 کا آج آخری سپر مون، پاکستان میں کب دیکھا جائے گا؟ جانئے

سپر مون کا شاندار مظاہرہ آج رات، پاکستان میں دسمبر کا کولڈ مون زمین سے 7.9% بڑا اور 15% زیادہ روشن نظر آئے گا

تفصیلات کے مطابق سال 2025 کا آخری سپر مون، جسے دسمبر کا ’’کولڈ مون‘‘بھی کہا جاتا ہے، آج رات پاکستان میں دیکھا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی راتوں میں واضح طور پر نظر آئے گا۔

اسپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپلائیڈ ریسرچ کمیونٹی) کے مطابق دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے تقریباً 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔ پاکستان میں یہ سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا۔

اس دوران چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 57 ہزار 218 کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث سپر مون زمین سے تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ ماہرین کے مطابق سپر مون عام طور پر سال میں تین سے چار مرتبہ وقوع پذیر ہوتا ہے، لیکن دسمبر کا کولڈ مون اپنی روشن اور بڑا نظر آنے والی خصوصیت کے باعث خاص اہمیت رکھتا ہے۔

اس واقعے کے دوران، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صاف آسمان والے علاقوں میں جا کر اس قدرتی مظہر کا مشاہدہ کریں تاکہ چاند کو واضح طور پر دیکھا جا سکے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سپر مون نہ صرف خوبصورت منظر پیش کرتا ہے بلکہ فلکیاتی مطالعے اور عوامی دلچسپی کے لیے بھی اہم ہے۔

Scroll to Top